

Loading content...
یہاں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ میں پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کے نام پاک لکھ رہا ہوں جس کا مقصد صرف پڑھنے والوں کو معلومات فراہم کرنا ہے مگر میں یہ بھی تاکید کروں گا کہ ان پاک مخدرات عصمت کا اسم مبارکِ عام محافل یا عام مجمع اور مجالس میں لینا سوئے ادبی ہے اور ان کے اسمائے مبارکہ کا پردہ باقی رکھنا بھی لازم ہے اگر کسی مقرر کی زبان سے یہ نام صادر ہو بھی جائیں تو نام لینے والے اور سننے والے پر صلوات پڑھنا واجب ہو جاتا ہے اور جو صلوات نہیں پڑھتا تو وہ یہ سمجھے کہ اُس نے جفا کی ہے ۔ اس لئے ان پاک مخدرات عصمت صلواة اللہ علیہن کا ذکر ان کے القاب سے کرنا چاہئے اور القابات میں بھی پروٹو کول اور احترام کا خاص خیال رکھا جائے تفصیل کیلئے ہماری کتاب با ادب بامراد ضرور دیکھیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار