

Loading content...
اس وقت پاک دلہن صلواة اللہ علیہا نے مہندی نہ لگانے کی ایک ایسی وجہ بیان کی کہ تمام مستوراتِ آلِ عباصلواة اللہ علیہن کے دل میں درد کی ایک لہر سی دوڑ گئی اور آنکھوں سے بے ساختہ ساون کی بارش جاری ہو گئی فرماتی ہیں کہ ہم اس لئے بھی مہندی نہیں لگانا چاہتے کہ ہمارے ساتھ شام تک ہمارے پاک بھائی جناب ِسجاد علیہ الصلوات والسلام نے جانا ہے اور جب بھی انکی نظر ہمارے رنگین ہاتھوں پر پڑے گی تو اِس خون آلود مہندی کا رنگ اُن کی غیور آنکھوں سے جاری ہو جائے گا اس لئے ہم مہندی نہیں لگانا چاہتے ۔ اس وقت وارثۂ چادرِ تطہیرصلوات اللہ علیھاآگے بڑھے بیٹی کو سینے سے لگایا اس کے سر پر بوسہ دیا پھر کچھ فرمایا تو پاک بنیصلوات اللہ علیھا نے سر جھکا لیا ۔اس طرح یہ مہندی کی رسم اپنے اختتام کو پہنچی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار