

Loading content...
جس وقت تمام مستورات صلواة اللہ علیہن نے پاک دلہن صلواة اللہ علیہا کو مجبور کیا کہ آپ یہ مہندی لگالیں تو پاک دلہن صلواة اللہ علیہا نے دوبارہ انکار کر دیا کہ ہم یہ مہندی نہیں لگانا چاہتے ، سب رشتہ دار پوچھتے ہیں کہ آخر آپ یہ مہندی کیوں نہیں لگانا چاہتی پاک دلہن صلواة اللہ علیہا فرماتی ہیں کہ آپ اس وقت مجھے مجبور نہ کریں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ یہ میرے پاک سہاگ کی آخری رات ہے کل تو میرا پاک سرتاج شہید ہو جائے گا ۔آج آپ مجھے مجبور نہ کریں ہاں کل جب میرے پاک سرتاج کی لاش خیام میں آئے گی تو اُس وقت میں ان کی میت پر ان کے خون سے ایسی مہندی لگاؤ ں گی کہ جس کا رنگ قیامت تک تازہ رہے گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار