

Loading content...
شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی بڑی بہن صلواة اللہ علیہا جو امام محمدؐ باقر علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا تھیں انہوں نے بہتے ہوئے آنسوؤں سے پاک بھائی علیہ الصلوات والسلام کی مہندی اٹھائی ،شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی پاک بہنیں صلواة اللہ علیہن دلہن کی مہندی لے کردلہن کے قریب آئیں سب مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہن کے زمرہ میں دولہا کی پاک بہنوں نے پہلے پاک دلہن کو مہندی لگائی اس کے بعد دستور کے مطابق ایک ایک مستور نے اس رسم کو ادا کیا مگر دلہے کی پاک والدہصلواة اللہ علیہا نے حصہ نہ لیا،جس وقت مستورات نے ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے روکر ایک عجیب وجہ بتائی فرماتے ہیں کہ میں تو بیوہ ہوں میں کس طرح اس رسم میں شریک ہو سکتی ہوں کیونکہ مہندی کی رسم میں کسی بیوہ کی شرکت بھی بد شگون ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار