

Loading content...
کربلا کی اس شادی کا وقت چاہے کتنا ہی مختصر کیوں نہ تھا مگر پھر بھی جناب فضہ سلام اللہ علیہا کو بھیج کر دعوت کی رسم نبھائی گئی انہوں نے انفرادی طور پر ہر خیمے میں جاکرعرض کیا کہ میں آپ کو شہزادہ علی قاسم علیہ الصلوات والسلام اور پاک بنی صلوات اللہ علیھاکی شادی کا بلاوا دینے آئی ہوںمجھے یہ حکم ملاہے کہ ساری آل نبیؐ کو شہزادے پاکعلیہ الصلوات والسلام کی شادی کی دعوت دو اور انہیں کہو کہ چونکہ یہ جاگے کی رات ہے اور وقت بہت کم ہے اس لئے جتنا جلدی ہو سکے سب تشریف لے آئیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار