

Loading content...
جس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنی پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا کو دلہن بنا دیکھا جو پہلے سے ہی شہزادہ امیرقاؐسم علیہ الصلوات والسلام کے نام سے منسوب تھیں تو آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے ، پیشانی پر بوسہ دے کر فرماتے ہیں میری لائق بیٹی ہماری مجبوری تھی ورنہ ہم دکھوں دردں کے ان حالات میں آپ کو اس طرح دلہن کبھی نہ بناتے۔ یہ فرماکر پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا کا ہاتھ پکڑ کر جیسے دلہنوں کو سہارا دیا جاتا ہے ویسے ہی سہارا دے کر خیمے سے باہر لائے تمام مستورات نے اٹھ کر استقبال کیا۔امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے پاک دلہن صلواة اللہ علیہا کو جناب امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی مسند کے ساتھ بٹھایا اس کے بعد شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام نے خطبہئِ نکاح ادا فرمایا، یہ ایک عجیب منظر تھا کہ دولہا اور دلہن ایک ساتھ تشریف فرما تھے اورسر پر قضا کا سایہ منڈلا رہا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار