

Loading content...
پاک دلہن صلواة اللہ علیہا نے اس طرح تیار کی گئی مہندی کو دیکھا تو رو کر فرمایا کہ مجھے تو یہ سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ میں یہ مہندی کس طرح اپنے ہاتھوں پر لگاؤں جبکہ میں یہ بھی جانتی ہوں کہ کچھ ہی دیر کے بعد میرا سہاگ بھی باقی نہیں رہے گا اور مجھے یہ مہندی آنسوؤں کے ساتھ اتارنی پڑے گی ، پاک دلہن صلواة اللہ علیہا کی یہ بات سن کر مستورات میں گریہ و بکاء کا ایک کہرام بپا ہوا ، پاک بنی صلواة اللہ علیہا بھی رو رہی تھیں ، تمام مستورات بھی رو رہے تھے ،مہندی سامنے پڑی تھی سب لوگ پاک بنی سے عرض کر رہے تھے کہ یہ مہندی لگائو مگر پاک بنی کی آنکھیں نہیں ساون کے بادل تھے جو اس وقت ٹوٹ کر برس رہے تھے ،روکر فرماتی ہیں کہ مہندی تو سہاگ کی ہوتی ہے کہیں کبھی کسی نے بیوگی کی مہندی بھی لگائی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار