

Loading content...
جس وقت یہ مہندی تیا رہو گئی تومعظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا یہ مہندی اٹھا کر پاک بنی صلواة اللہ علیہا کے خیمے میں داخل ہوئیں سب پاک بیبیوں نے دریافت فرمایا کہ آپ نے یہ مہندی کیسے تیار کر لی تو اُس وقت معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا کہ شریف زادیوں پر جس وقت مشکل وقت آ جاتا ہے تو پھر اپنے جیسے کسی دکھی کے آگے سوال کیا جاتا ہے میں نے بھی آج اپنی طرح دکھی اپنی آنکھوں سے سوال کیا ہے کہ میں بہت مجبور ہوں اور دلہن کی مہندی بھی تیار کرنی ہے اور ہمارے پاس پانی بھی موجود نہیں ہے مجھے مہندی تیار کرنے کے لئے پانی دو میری ان دکھیاری آنکھوں نے مجھ پر احسان کیا ہے اور یہ مہندی تیار ہو گئی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار