

Loading content...
اِس خیمہ میں پاک دلہن کو لے جا کر بٹھایا گیا ،پہلا مسئلہ تھا مہندی تیار کرنے کا اُس کی ذمہ داری جناب شریکة الحسینؐ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اٹھائی ،معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے بہنوں سے خشک مہندی کا برتن لیا اورایک علیحدہ خیمے میں جاکر بیٹھ گئیں اپنی آنکھوں کو حکم دیا کہ آج میں نے تیار کرنی ہے بیٹی کی مہندی اور پانی بھی میسر نہیں ہے اس لئے آج غربت میں تم میرا ساتھ دو، مجھ غریب پر احسان کرو شہزادے کے سہاگ پر ایسے ٹوٹ کر برسو کہ تمہارے رونے کی پیاس بھی بجھ جائے اور مجھے دلہن کی مہندی کے لئے پانی بھی مل جائے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار