

Loading content...
جو واقعہ میں یہاں اس وقت عرض کرنے لگا ہوں اسے اکثر صاحبانِ مقتل نے روز عاشور کے واقعات میں لکھا ہے ، مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ واقعہ دن کا نہیں بلکہ شب عاشور کا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ امن کے تمام مذاکرات کی ناکامی کے بعد اتمام حجت کرنا حجت اللہ فی العالمین پر فرض تھا ۔اس لئے یہ ایک رات کی مہلت جہاں عباد ت کیلئے مانگی گئی تھی وہاںاس کے لاتعداد اور مقاصد بھی تھے اور ان میں سے ایک اتمام حجت کا اہتمام بھی تھا اور یہ بھی تاریخی حقیقت ہے کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے شب عاشور سے لے کر اپنی شہادت تک مسلسل اتمام حجت کے عمل کو جاری رکھا۔کسی وقت خطبات کے ذریعے،کسی وقت عمل کے ساتھ اورکسی وقت قدیم رسم ورواج کے حوالے سے گویا لمحہ بہ لمحہ اتمام حجت کا عمل جاری رہا…(R_457)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار