

Loading content...
روز تاسوعا یعنی نو محرم کا دن تھا سورج شفق کے خون میں غلطان نظر آرہا تھا کربلا کی سرزمین پر نہر علقمہ کی مغربی طرف ملکہ عالمین بی بی صلواة اللہ علیہا کی پاک بیٹیوںصلواة اللہ علیہین کے سات قناتوں کے درمیان میںخیام لگے ہوئے تھے ان کے باہر اصحاب کے خیام لگے ہوئے تھے۔ بعد از نماز عصر اور قبل از غروبِ آفتاب عمر ابن سعد ملعون نے جنگ کا آغاز کرنے کا حکم جاری کیا کیونکہ صلح کے تمام مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اس لئے باقی ایک جنگ کا راستہ ہی رہ گیا تھا ، اِس لئے اس ملعون نے جنگ کا فیصلہ کیا اور فوجوں کو خیام کی طرف روانہ کیا ۔ اس وقت شہنشاہ جلال وجلالت علیہ الصلوات والسلام عین جوش کے عالم میں خیام میں تشریف لائے اور آکر عرض کی آقاؐدشمن خیام کی طرف بڑھ رہا ہے، اب اگر جنگ کی اجازت ہوتو ہم بھی تلوار اٹھائیں، شہنشاہ مظلومیت علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار