

Loading content...
اس کے جواب میں عرض کروں گا کہ یہ ایک نفسیاتی حربہ ہے کہ کسی اچھی چیز کو بری شکل میں پیش کردیا جائے تاکہ وہ اچھائی رک جائے، جیسا کہ میرے سامنے ایک صاحب کسی سے فرمارہے تھے کہ یہ جو شیعوں میں رونے سے نجات کا تصور ہے کہیں یہ عیسائیت سے تو نہیں آیا؟ اور ان کے مقابل جو فاضل شخص بیٹھے ہوئے تھے وہ اس تصور ہی سے انکار فرما رہے تھے کہ ہمارے ہاں رونے پر نجات کا کوئی تصور موجود ہی نہیں ہے کیونکہ یہ تو عیسائیت کا نظریہ ہے … اس پر میں نے مداخلت کی اور کہا بھائی صاحب میں تو یہ بھی سوچتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اور اس کی وحدت کا نظریہ اسلام میں کہیں یہودیت سے تو نہیں آگیا کیونکہ اسلام سے پہلے اللہ کو ایک سمجھنے والا مذہب ان کا تھا اور یہ نظریہ ہم نے ان سے چرایا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار