

Loading content...
اس کے جواب میں عرض کروں گا کہ اس روایت کی بنیاد میں کوئی قباحت نہیں ہے یعنی شادی ہوئی ہے اب اس کی تفصیلات میں کچھ دیگر مواد شامل ہوجائے تو اس سے اصل واقعہ کی نفی نہیں ہوتی جیسا کہ ہمارے سامنے ہر شہید کی شہادت کے واقعات میں حتیٰ کہ تاریخ آئمہ علیہم الصلوات والسلام میں بھی کچھ نہ کچھ مبالغہ موجود ہے اور صاحبانِ عقل اس مبالغہ سے صرف نظر کرتے ہوئے اصل بات کو تسلیم کرتے ہیں اور جو خلافِ شان مواد ہے اس کی نفی بھی کردی جاتی ہے نہ کہ اصل روایت یا واقعہ سے انکار کیا جاتا ہے اور اگر ایسا کیا جائے تو یہ بھی ایک جارحانہ رویہ ہے جو کسی عالم کے شایانِ شان نہیں ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار