

Loading content...
یہ جاننا چاہیے کہ علمائے ابرار میں سے زیادہ لوگ اپنی کتابوں میں عروسی شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کو متفقہ علیہ قرار دِیے جانے پر اصرار کرتے ہیں اور وہ اس روایت کو فیصلہ کن (حکم) قرار دیتے ہیں اور وہ اپنے مطلب و مقصد پر ان چیزوں سے دلائل لاتے ہیں یعنی ذاکرین کا اس واقعہ کو علمائے اعلام کی مجالس میں بر سر منبر پڑھنا اور ان کا اِنہیں نہ روکنا… اس کو اس امر کی صداقت کی دلیل بناتے ہیں دوسری بات یہ ہے کہ شعرا نے اس روایت کو قصائد اور مرثیو ں میں منظوم کیا ہے اور عوام شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی تعزیتی مجالس کو عروسی کی تفصیل کے ساتھ قائم کرتے ہیں ( یہ بھی ایک دلیل صداقت ہے)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار