

Loading content...
اور صاحب دارالسلام علامة الجلیل جناب شیخ محمود عراقی نے تو اپنی کتاب غیبت دارالسلام میں منامات کا ایک طویل باب بھی قائم کیاہے اس لئے جو تائیدات معصومین علیہم الصلوات والسلام واقعہئِ عروسی کے ضمن میں عالم خواب میں حاصل ہوئی ہیں انہیں بھی درست ماننا لازم ہے اور اس واقعہئِ عروسی کے ضمن میں بہت سے رؤیائے صادقہ اور تائیدات معصومین علیہم الصلوات والسلام موجود ہیںاوربہت سی تائیدات تو نقل ہی نہیں ہوسکیں ہاں بعض علمائے اعلام نے ان تائیدات معصومین علیہ الصلوات والسلام کو بطور دلیل کے بیان فرمایا ہے جیسا کہ صاحب نفائس الاخبار ہیں یا علامہ دربندی ہیں تو انہوں نے ان واقعات کو بطور دلیل بھی پیش کیا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار