

Loading content...
اور عشرۂ محرم میں ایک دن اس تقریب کیلئے مخصوص ہوتا ہے حجلہ عروسی ]سیج [بنائی جاتی ہے یا مہندی کی شبیہہ برآمد ہوتی ہے اس میں ایران، عراق، شام، مصر، لبنان، پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش، کشمیر بلکہ یورپ تک جہاں بھی شیعہ ہیں وہ کسی نہ کسی طرح سے شادی کا ذکر کرتے ہیں اور امام مسموم علیہ الصلوات والسلام کے لخت جگر علیہ الصلوات والسلام کی حسرت آمیز شادی پر گریہ و بکا کرتے ہوئے یہ ثابت کر کے دکھاتے ہیں کہ خود کو عرب کہنے والے کس قدر گرے ہوئے لوگ تھے کہ انہوں نے ساری اسلامی اور عربی روایتوں کو توڑا ہے ۔ محرم الحرام میں جنگ کرکے انہوں نے روایت عرب کو توڑا ہے کہ جسے اسلام نے بھی باقی رکھا تھا کہ امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کی جب صفین کے مقام پر جنگ ہوئی تو وہاں عین جنگ کے دن محرم کا چاند نظر آگیا تھا تو دونوں لشکروں نے ہتھیار اتار کر رکھ لئے تھے اور پورا مہینہ وہاں قیام رکھا اور جنگ نہیں کی اور جب صفر کا چاند نظرآیا تو پھر جنگ دوبارہ شروع ہوئی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار