

Loading content...
یہ تو عوام کی بات تھی اب ہمارے سامنے شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی ذات ہے تو ان کے سامنے اگر کروڑوں فرشتے بھی گواہی دیں تو ہمیں فرشتوں کی عصمت پرشک کر لینا چاہیے مگر شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی عصمت پر شک نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ ایسے معصوم ہیں کہ جو سہو اور نسیان تک سے اجل و ارفع و اعلیٰ ہیں اب اگر یہ فرماتے ہیں کہ ہمیں بھائی نے وصیت فرمائی تھی تو پھر کسی گواہ کی ضرورت ہی نہیں ہے … جیسا کہ ہماری کتب غیبت میں جناب کامل بن ادریس کے سامنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے اپنے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کی ایک طویل وصیت بیان فرمائی ہے اور اس پر آج تک کسی بڑے سے بڑے عالم نے بھی یہ اعتراض نہیں کیا کہ یہ کیسی وصیت ہے کہ جو قوانین شرع کے معیار پر پوری نہیں اترتی … جب ان پر کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا تو پھر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام پر کیسے یہ اعتراض لاگو ہوسکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار