

Loading content...
ایک قابل توجہ امر یہ بھی ہے کہ اس گھر اطہر کے شہزادے عام لوگوں کی نسبت جلدی جوان ہوتے تھے کیونکہ ان کی نشو و نما یا بڑھوتری کی رفتار عوام الناس سے کہیں زیادہ ہوتی تھی جیسا کہ گیارہ سال کے سن میں جناب ابو الفضل العباس علیہ الصلوات والسلام نے صفین میں جو جنگ کی تھی اس میں جب آپ کو بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کا لباسِ جنگ پہنایا گیا تھا تو وہ ان کی قامت پرپورا اترا تھا… اس لئے ساڑھے چودہ سال کے تنومند شہزادہ کو ایک انتہائی کمسن بچہ بنا کرپیش کرنا اور پھر اسی سے واقعہئِ عقد کی نفی پر دلیل لانا غیر عالمانہ رویہ ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار