

Loading content...
اگر ہم فرض کرلیں کہ 15/14 سال کی عمر میں شادی کرنا کم عمری کی شادی ہے اور یہ اخلاقی طور پر جائز نہیں ہے تو پھر ہمیں ان روایات کو بھی دیکھنا پڑے گا کہ جنہیں تاریخ سے مس رکھنے والے لوگ جانتے ہیں کہ خود ملکہ عالمین سیدة النساء العالمین علیہ الصلوات والسلام کی شادی خانہ آبادی نو سال کے ظاہری سن میں ہوئی امام محمد تقی علیہ الصلوات والسلام کی جب مامون الرشید کی بیٹی ام الفضل سے شادی ہوئی تھی تو ان کی عمر صرف گیارہ سال کی تھی شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام جتنے بھی کمسن مانے جائیں پھر بھی عقد کے وقت ان کی عمر گیارہ سال سے تو زیادہ ہی تھی … جب اس عمر میں ان کے اپنے ہی گھر کی ایک مثال موجود ہے اور شادی کرنے والے خود امام تھے تو پھر ان کے جد اطہر علیہ الصلوات والسلام کا اپنے 15/14 سال کے یتیم بھتیجے کی شادی کرنا ان کی شان کے منافی کیسے ہوسکتا ہے؟ اور ان کا یہ فعل کس طرح غیر اخلاقی تصور کیا جا سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار