

Loading content...
ایک قابل توجہ امر یہ بھی ہے کہ جہاں دشمن زیادہ ہوں وہاں بقائے نسل کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہوتی ہے اور ہم ظہور اسلام سے قبل کی عرب جنگوں میں دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ نوجوانوں کو عموماً جنگ میں نہیں جھونکا جاتا تھا یعنی جب تک کوئی صاحب اولاد نہ ہوتا جنگ میں نہیں جاتا تھا اور ظہورِ اسلام کے بعد کی جنگوں میں بھی جن کے نام بڑے بہادورں میں آتے ہیں وہ معمر لوگ تھے جیسا کہ عمرو بن عبد ود نے امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام سے عرض کی تھی کہ آپ میرے دوست جناب عمران علیہ الصلوات والسلام کے لخت جگر ہیں اس لئے میں آپ سے عرض کرتا ہوں کہ واپس چلے جائیں اسی طرح دیگر جنگوں میں ہوتا تھا اور ظہور اسلام کے بعد پہلی مرتبہ ولید ملعون کے بعد خالد بغیر اولاد کے جنگ میں شریک ہوا تھا… یعنی اس دور میں بقائے نسل کا خصوصی خیال رکھا جاتا تھا اور اس خیال سے بلوغ کے فوراً بعد شادی کرنے کا رواج عام تھا اس لئے نوعمری میں شادی کرنا کوئی غیر اخلاقی فعل نہیں مانا جا سکتا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار