

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ انہوں نے علامہ مجلسی کے لم یبلغ الحلم کے جملے سے یہ سب کچھ اخذ کیا ہے کہ وہ کمسن تھے جبکہ عربی میں حلم دس سال سے زیادہ اور پندرہ سال سے کم عمر کے نوجوان کو کہاجاتا ہے جیسا کہ صاحب ریاض القدس نے اس پر بحث بھی کی ہے اور ہماری تحقیق یہ ہے کہ بوقت شہادت شہزادہ قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی عمر 14 سال 5 ماہ سے بھی زیادہ تھی اور عرب کے گرم موسم میں اس عمر کا لڑکا بالغ ہوجاتا تھا اس لئے عرب میںان سے بھی کم عمر کے بچوں کی شادی کرنا عام تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار