

Loading content...
اب اس حقیقت کو بھی دیکھ لیں کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے امت ملعونہ پر اتمام حجت کیلئے وہاں اپنی پاک دختر صلواة اللہ علیہا کا عقد فرمایا اور دولہا کو میدان میں صلح کا نمائندہ یا پیام بر بنا کر روانہ فرمایا وہاں یہ شادی کوئی عام شادی نہیں تھی بلکہ صلح کی ایک تقریب تھی جناب شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کو اتمامِ حجت کیلئے دولہا بنایا گیا تھا…میں یہ سمجھتا ہوں کہ امام حسن علیہ الصلوات والسلام کو بھی معلوم تھا کہ واقعہئِ کربلا ہونا ہے اور اس میں اتمام حجت کرنا بھی لازم ہو گا تاکہ کل روز قیامت کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے روایات عرب کے مطابق صلح کی پیشکش نہیں کی تھی اس لئے امام حسن علیہ الصلوات والسلام نے آخری وقت یہی وصیت فرمائی تھی کہ کربلا میں میرے اس بیٹے کو دولہا بنایا جائے جو میرے سرہانے بیٹھا ہے اور اس وقت شہزادہ علی قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی عمر مبارک تین یا چار سال کی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار