

Loading content...
مخالف کے اس عمل سے غالب دشمن فوراً صلح کر لیتا تھا بلکہ اس عورت کی بہت عزت افزائی کی جاتی تھی اس کو برقعے اور کچھ تحائف دئیے جاتے تھے اور اس قبیلے کا سردار اس کے سر پہ چادر ڈال کر اسے بہن کا درجہ بھی دیتا تھا اگر مخالفین کی ایک عورت کے بجائے عورتوں کا کوئی وفد آتا تھا تو اس وفد کی ساری عورتوں کو اسی طرح نوازا جاتا تھا اور انہیں چادریں دے کر بہنوں کا درجہ دیا جاتا تھا ہاں اگر کوئی غیور اس بات پر راضی نہ ہوتا کہ وہ اپنی عورتوں کو دشمن کے پاس بھیجے تو وہ اپنے کسی نوجوان کی شادی کا اہتمام کرکے اسے دولہا بنا کر میدان میں یا دشمن کے پاس بھیج دیتا تھا اور وہ دولہا ان سے جاکر معافی اور صلح کی بات کرتا تھا اور کہتا تھا کہ میں ان کا دولہا تمہارے پاس چل کر آیاہوں ان کی بیٹی کا سہاگ تمہارے پاس چل کر آیا ہوں اور گذارش کرتا ہوں کہ آپ ہماری خوشی کو غم میں نہ بدلیں ہاں اگر مارنا ہے تو مجھے مار کر سردار کی بیٹی کو بیوہ کرکے اپنی دشمنی کی حسرت پوری کر لیں مگر باقی قبیلہ والوں کو کچھ نہ کہیں اور ان سے صلح کر لیں …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار