

Loading content...
اسی طرح واقعہئِ عقد کو جب ہم زیر بحث لائیں گے تو اسے عرب روایات کے تناظر ہی میں دیکھیں گے نہ کہ پاکستان کے تناظر میں … اگر آپ عرب روایات کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ عین جنگ کے موقعہ پر دولہا بنانا ان کی قبائلی روایت بھی تھی … جو لوگ روایات عرب پر مبنی کتب اور کمپیوٹر مواد دیکھ چکے ہیں ، جو لوگ ٹریڈیشنل انتھروپالوجی ]روایتی بشریات [ اور سوشل اتھنالوجی ]عمرانی نسلیات[ کی سٹڈی کر چکے ہیں اور عریبک ٹریڈیشنز کا مطالعہ کرچکے ہیں وہ ایسا کوئی اعتراض دماغ میں نہیں پال سکتے کیونکہ عرب روایات میں تو ایسے موقعوں پر خصوصی طور پر دولہا بنایا جاتا تھا کیونکہ عرب معاشرہ کی یہ ایک روایت تھی کہ دولہا صلح کی علامت اور آخری کوشش ہوتا تھا یعنی جب دو قبائل میں دشمنی حد سے زیادہ تجاوز کر جاتی یا ناقابل صلح ہو جاتی تھی اور ایک قبیلہ لڑتے لڑتے انتہائی کمزور ہوجاتا تھا تو دوسرا قبیلہ اس پر فیصلہ کن حملہ کرتا تھا… اس نازک موقعہ پر کمزور قبیلہ صلح کو اپنی بقا کیلئے لازم سمجھتا تھا تو وہاں وہ صلح کے دو راستے اختیار کرتا تھا اس کا پہلا راستہ یہ ہوتا تھا کہ وہ عین حملہ یا گھیراؤ کے وقت اپنی کسی مستور کو میدان میں یا مخالفین کے ہاں بھیج دیتا اور وہ جاکر کہتی تھی کہ میں ان کی عزت تمہارے پاس چل کرآئی ہوں اور آپ سے صلح کی بھیک مانگتی ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار