

Loading content...
جیسا کہ ہم صوبہ سرحد کے پٹھان قبائل میں دیکھتے ہیں کہ اگر کوئی کسی کو قتل کردے اور قاتل و مقتول کے قبائل کے مابین فوری جنگ کا خطرہ پیدا ہو جائے توکوئی بڑا سردار جو غیر جانب دار ہو وہ آکر ان قبائل کو بلاتا ہے اور ان کے سامنے ان کے درمیان میں ایک پتھر اٹھا کر رکھ دیتا ہے جو اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ اس کا فیصلہ امن سے ہونا ہے تم نے لڑنا نہیں ہے اور وہ نہیں لڑتے اور اگر قاتل کا قبیلہ معافی کا خواہش مند ہوتو وہ برادری کے چار آٹھ بزرگ لے کر جاتا ہے اور مخالفین کے دروازے پر جاکر ایک دنبہ ذبح کر دیتا ہے اور خود باہر کھڑا ہوجاتا ہے جب اہل خانہ کو پتہ چلتا ہے کہ ان کے دروازہ پر دنبہ ذبح ہوچکا ہے تو مقتول کا وارث پھر اپنی طرف سے ایک دنبہ ذبح کرکے اسے تیار کرواتا ہے اور آنے والوں کیلئے بیٹھنے اور کھانے کا انتظام کرتا ہے اس کے بعد انہیں کھانا کھلایا جاتا ہے پھر ان سے آنے کی وجہ پوچھی جاتی ہے جبکہ وہ جانتا ہے کہ کیوں آئے ہیں مگر وہ دستور کے مطابق پوچھتا ہے اور آنے والے بزرگ سردار یا ملک صاحبان قاتلین کا مدعا پیش کرتے ہیں اس پر اس قتل کی دیت مقرر ہوتی ہے جو مقتول کا وارث مقرر کرتا ہے جب اس کی مطلوبہ رقم اس کے حوالے کی جاتی ہے تو وہ اس میں سے دو دو چار چار ہزار ان قبائل کے سرداروں کو دستار ]پگ[ کے طور پر واپس کرتا ہے اور پھر ان کی دعائے خیر یعنی صلح ہوجاتی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار