

Loading content...
اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ کچھ خاص لوگوں کا ان کتابوں کے بارے میں ڈبل سٹینڈرڈ ہے یعنی ان میں سے جو چاہیں درست کہہ دیں اور جو چاہیں رد کر دیں ، یعنی من پسند اور اپنے مخصوص عقائد کی تائید میں جو مواد ملے اسے بلا تحقیق و بلا نقد و تبصرہ درست کہہ دیا جاتا ہے کہ دیکھو یہ فلاں معتبر کتاب میں موجود ہے اور اپنے مخصوص عقائد کے خلاف جو مواد انہی کتابوں میں موجود ہو اسے عقلی دلیلوں سے رد کردیا جاتا ہے بلکہ فرمانِ معصوم علیہ الصلوات والسلام کو بھی رد کردیا جاتا ہے اپنے عقائد یا مقاصد کے خلاف جو فرامین ِمعصومین علیہم الصلوات والسلام ہوں انہیں رد کرتے وقت نہ کتاب کے معتبر پن ]اعتبار[ کا خیال رکھا جاتا ہے نہ رواتِ حدیث کا اور نہ ہی اس کتاب کے فاضل مؤلف و مصنف کا احترام مانع ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار