

Loading content...
اس بات سے ہر عالم و صاحب مطالعہ آشنا ہے کہ متقدمین لوگوں نے جو کتب لکھی ہیں وہ تجمیعاً لکھی ہیں ، تحقیقاً نہیں لکھیں ۔ انہوں نے ہم پر یہ احسان کیاہے کہ روایات کو جمع کیا ہے اور تحقیق کو آنے والی نسلوں کیلئے چھوڑا ہے اس لئے ان کی کتابوں میں آج ہم بہت سا ایسا مواد بھی دیکھتے ہیں جو تحقیق کی کسوٹی پر ساقط الاعتبار قرار پاچکا ہے لیکن ان روایات کو جن لوگوں نے اپنی کتابوں میں بلا تضعیف دوبارہ نقل کیا ہے گویا انہوں نے ان کی تائید کی ہے اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان روایاتِ ناقصہ کو دوبارہ کسی نے نقل نہیں کیا اور وہ اپنے مآخذ اول ہی میں دفن رہی ہیں اور بعد والوں نے اسے نقل کیا ہے تو ساتھ ہی تضعیف کی نشان دہی بھی کی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار