

Loading content...
ملکہ عالمینؐ سیدة النساء العالمین صلواة اللہ علیہا خراماں خراماں چلتی ہوئیں محمل کے قریب پہنچیں ، با باپاکصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زانو پیش کیا جس پر قدم رکھ کر پاک دلہن محمل میں سوار ہوئیں جس وقت ناقہ کھڑی ہوئی تو شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کو یاد کیا اور فرمایا کہ دنیا کا دستور ہے کہ دولہا گھوڑے پر سوار ہوکر دلہن کا محمل پکڑ کر جب ساتھ چلتا ہے تو احباب کی آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں آج آپ گھوڑے پر سوار ہو کر محمل کے ساتھ ساتھ چلیں تاکہ عالمین کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار