

Loading content...
سب موجودگان نے دیکھا کہ پاک دلہن ایک سیج نمامسندپر جلوہ آرا ہیں جو جنت کے سرخ سونے سے بنی ہوئی تھی اوراُس کے اوپر گلکاری (کشیدہ کاری) کی گئی تھی اس کے سر پوش کیلئے سبز رنگ کی چادر سجائی گئی تھی جس پر سفید رنگ کے چمکدار نگینے جڑے ہوئے تھے اس مسندکو ملکہ عالمین صلواة اللہ علیہا نے زینت بخشی ہوئی تھی سرخ گلابی رنگ کی ریشمی اوڑھنی کا گھونگھٹ تھا، جنت کی دو پازیبیں قدموں میں مسکرا رہی تھیں اس مسند میں سے ایسی خوشبو ساطع ہو رہی تھی کہ جس سے مدینہ اور اس کے تمام مضافات ودیہات تک مہک گئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار