

Loading content...
یہ تو وہی نور ہے جو جلوہ اِلٰہی کے طور پر ہمیں عرش کی بالکونیوں میں سے دکھائی دیتا تھا ، ملکہ عالمین پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے خراماں خراماں چلتے ہوئے آکر مسند کو زینت بخشی ، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کنیز سے فرمایا کہ باہر پیغام پہنچاؤ کہ پاک دولہا کو اندر لایاجائے ،جناب عقیل علیہ الصلوات والسلام جناب امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کو لے کر حرم سرا میں داخل ہوئے امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام دولہا بن کر جس وقت گھراطہرمیں داخل ہوئے تو جبین مبین سے ایسا نور ساطع تھا جو ملاء الاعلیٰ کی مخلوق کے ہوش و حواس چھین رہا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار