

Loading content...
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پاک دولہا کی مسند لگائی جائے اور انہیں وہاں بٹھایاجائے ،جناب شہنشاہ معظم امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام دولہا بن کر جس وقت تشریف لائے تو سب بنی ہاشم تعظیم کیلئے کھڑے ہوگئے ۔ انہوں نے مولائے کائنات علیہ الصلوات والسلام کو سرخ سونے کی بنی ہوئی کرسی پر بٹھایا جودرہائے نایاب اور جواہرات کے ساتھ مرصع تھی سرخ یاقوت اور گہرے سبز زبر جد جڑے ہوئے تھے جن کی چمک دمک آسمانوں کے ساتھ کھیل رہی تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار