

Loading content...
ہمارے علاقے کا دستور ہے کہ دعوتِ ولیمہ شادی کے بعد صرف خواص کو دی جاتی ہے مگر عرب میں دعوت عام ہوتی تھی جب مہمان آجاتے تو پہلے رسم نکاح ادا کی جاتی پھر تمام باراتیوں کو ولیمہ پیش کیا جاتا تھا اس دستور کے مطابق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پاک تقریب میں شرکت کی دعوت عام دی ، اپنے غلام ہر طرف روانہ فرمائے اور انہیں حکم دیا کہ عام راستوں اور سڑکوں پر کھڑے ہوکر ہر کسی کو دعوت دو کہ آج پاک گھر میں جشن مسرت بپا ہے جو آنا چاہے دعوتِ عام ہے ، چاہے کوئی مسلمان ہے یا کافر سب کے لئے دعوت عام ہے کیونکہ یہ رحمتِ عالمین کی خوشی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار