

Loading content...
اس کے بعد خالق نے زہرہ ستارے کی طرف نظر رحمت فرمائی اس کے حسن وجمال کو پرکھا اور اسے ہر پہلو سے اس کام کیلئے موزوں پایا ، خلاقِ ازل نے اُس سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ یہ معاملہ ہے پردہ داری کا اور پردہ دار گھر میں کسی مذکر کا جانا بالکل مناسب نہیں اور دستورِ زمانہ ہے کہ بیٹی والوں کے گھرپہلی بار پیغام لے کرکبھی مرد نہیں جاتے بلکہ مستورات جاتی ہیں اس حوالے سے بھی تم موزوں ہو۔دوسری بات یہ ہے کہ جس پاک شہزادی صلواة اللہ علیہا کی شادی خانہ آبادی کا پیغام مسرت لے کر تم نے جانا ہے اُن کے اور تمہارے نام میں تجنیس خطی موجود ہے کیونکہ تمہارانام زُہرہ ہے یعنی فرق صرف پیش اور زبر کا ہے لہٰذا تم ہی یہ پیغام لے کر جاؤ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار