

Loading content...
سب سے پہلے سورج نے اپنے انوار کی چادر پیکر درخشاں پر لپیٹ کر قبائے ضیا ئی زیب بدن کی اور سامنے آکر عرض کیا میرا خالق! سب سے زیادہ حق میرا ہے کہ میں یہ سعادت حاصل کروں کیونکہ وہ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گھر ہے اور میں سید الکواکب ہوں چونکہ سیدة النساء العالمین صلواة اللہ علیہا کا پیام بر بننا ہے اور یہ ان کی شادی خانہ آبادی کا پیغام ہے اور سید الاوصیاء شہنشاہ ِمعظم امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کی شادی کا معاملہ ہے اس لئے سید الکواکب کا پیام بر بن کر جانا مناسب رہے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار