

Loading content...
شہزادہ حسن مثنیٰ علیہ الصلوات والسلام نے معصوم بیٹے کا سر اطہر اپنے ہاتھوں پراٹھایا ، خشک ہونٹوں پر ہونٹ رکھے روکر فرماتے ہیں کہ میرا لعل آپ تو اپنے باباؐ سے بھی زیادہ خوش نصیب ہیں کیونکہ میں تو شہادت سے محروم رہ گیا ہوں اور آپ کو شہادت کی سعادت نصیب ہوئی ہے ، شاید شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کو آپ سے زیادہ پیار تھا کہ آپ کو تو اپنے ساتھ شہادت کی کشتی پر سوار کرلیا اور مجھے بے کسی و بے بسی کے عالم میں تڑپنے کے لئے ساحل پہ چھوڑ گئے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار