

Loading content...
روتے ہوئے عرض کرتے ہیں میرا سرتاج! مجھ سے یہ بھی مت پوچھنا کہ آپ کے دلربا کا رخِ انور زرد کیوں ہے،میرا سرتاج یہ کربلا کی تشنگی کے داغ ہیں ،مجھ سے یہ بھی نہ پوچھنا کہ آپ کے لعلؐ کے ہونٹ کیوں خشک ہیں؟ کیونکہ یہ تین دن کا پیاسہ بھی تھا کمسن بھی تھا میدان بھی بہت گرم تھا بہت عرصہ ماں سے دور بھی رہاتھا، میں نے تو خود کافی عرصے کے بعد اسے گلے لگایا ہے، لیکن یہ بھی ہے کہ مجھے اپنے اس نورِ نظر پر فخر بھی ہے کہ اسی نے ہمیں بارگاہِ امامِ زمانہ علیہ الصلوات والسلام میں سرخرو کیا ہے ، اس نے کربلا میں ایسے خوبصورت انداز میں قربانی پیش کی ہے کہ سرکارِ وفا علیہ الصلوات والسلام کی طرح اس نے بھی اپنے بازو اپنے امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام کے سر اطہر پر قربان کر دیئے ہیں، ہم اس کی عظمت پر جتنا بھی فخر کریں وہ کم ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار