

Loading content...
پاک مستورات صلواة اللہ علیہن جلدی جلدی قدم اٹھاکر جب قریب پہنچے تو دونوں بھائی ظاہراً غش کر چکے تھے، مستوراتِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن نے ان کے چاروں طرف سے حلقہ بنایا ماتم شروع ہوا، جناب حسن مثنیٰ علیہ الصلوات والسلام کی آنکھ کھلی ، پردہ داروں پر نظر پڑی تو کسی وقت پھوپھی پاک صلواة اللہ علیہا کے قدموں پر سر رکھ کے روتے کسی وقت ضعیف والدہصلواة اللہ علیہا کے قدموں پر سر رکھ دیتے ، خدا جانے انہوں نے شہزادہ امیر قاسم علیہ الصلوات والسلام کی پاک دلہن صلواة اللہ علیہا کو پرسہ کیسے دیا ہوگا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار