

Loading content...
چوتھے یہ دونوں بھائی ہیں کہ جناب سجادعلیہ الصلوات والسلام کی نظر جس وقت شہزادہ حسن مثنیٰ علیہ الصلوات والسلام پر پڑی اورشہزادہ حسن مثنیٰ علیہ الصلوات والسلام کی نظر بیمار کربلا علیہ الصلوات والسلام پر پڑی تو دونوں بھائی گر پڑے پھر دونوں بھائیوں نے کہنیوں کے بل چلنا شروع کیا جس وقت دونوں نے ایک دوسرے کے گلے میں باہیں ڈالیں تودونوں کی آہ نکلی ، جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا بھائی ذرا دیکھو تو سہی پھوپھیاںؐ کیسے شام سے واپس آئی ہیں ،مجھ سے یہ مت پوچھنا کہ ہم بازاروں میں کیسے گئے ؟ ہم نے نروار کیسے دیئے؟ زندان میں ہمارا وقت کس طرح گزرا؟ ایک نگاہ پاک پردہ داروں پر ڈال لو تمام سوالوں کا جواب آپ کوخود ہی مل جائے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار