

Loading content...
صاحب نہضة الحسینیہ لکھتے ہیں کہ کوفہ کا رہنے والا ایک شخص ہے جس کا نام عطیہ عوفی ہے یہ جناب جابر بن عبداللہ انصاری کے ساتھ کربلا معلی زیارت کیلئے گیا تھا اور انہیں وہیں چھوڑ کر واپس کوفے آگیا تھا، جس وقت کاروانِ تسلیم ورضا کوفہ پہنچا اور اسے اطلاع ملی تو اس نے فوراً کربلا جانے کی تیاری کی تاکہ جناب جابر بن عبداللہ انصاری کو اس قافلہ پاک کی تشریف آوری کی اطلاع دے سکے،یہ دوسرے دن کربلا پہنچا اور آکر بتایا کہ پاک پردہ دارانِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کوفہ پہنچ چکے ہیں اور عنقریب وہ کربلا پہنچ جائیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار