

Loading content...
دستور ہے کسی بھی مظلوم کو دیکھو وہ اُس وقت تک نہیں روئے گا جب تک کوئی اپنا نظر نہ آ جائے ،شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام کے پاک مزار تک جیسے آئے سو آئے اور آتے ہی مزار کو سینے سے لگا کر بے انتہا گریہ کیا اوررو رو کر عرض کی دادا جان کیا میں یہ دن دیکھنے کیلئے زندہ رہ گیا ہوں ؟دادا جان میرا حال تو دیکھیں اب تو میرا جگر پھٹتا ہے دادا جان میں جانتا ہوں کہ کوفی اور شامی ملاعین تو شرم و حیا سے واقف بھی نہیں ہیں،یہ رذیل اور شرابی ہیں خدا جانے ان لوگوں میں آپ کی پاک بیٹیاں صلواة اللہ علیہن کیسے تشریف لے گئی ہوں گی،دادا جان پردے کے درد نے میرا جگر چھلنی کر دیا ہے ،ایک طرف شام کا سفر ہے اور دوسری طرف مظلوموں کا تنہا سہارا میرا بھائی سجاد علیہ الصلوات والسلام ہے ،دادا جان میں بہت مجبور ہوں،میری پھوپھیوں صلواة اللہ علیہن کے پردوں کے اب آپ ہی ضامن ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار