

Loading content...
شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام مسجد میں داخل ہوئے تو مسجد ناموسِ نبی کی خوشبو سے مہک رہی تھی وہ مسجد کی ایک ایک دیوار کو سینے سے لگا کر روتے رہے اقرباء کی خوشبو محسوس کر کے بین کرتے رہے ،وہ دن اور دوسری رات شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام نے اسی مسجد میں گزاری، صبح سویرے شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام وہاں سے روانہ ہوئے اور آہستہ آہستہ نجف اشرف کی جانب سفر شروع کیا ابھی نجف اشرف سے کچھ فاصلہ پر تھے کہ مولا امیر کا ئنات علیہ الصلوات والسلام کے مزار اقدس پر نظر پڑی تو شہزادہ پاک پھر کھڑے نہ رہ سکے بلکہ زمین کی زینت بن گئے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار