

Loading content...
ابی حسان روکر کہتا ہے کہ اب رات نہیں بلکہ دن تھا ہزاروں کا مجمع تھا ہر چوک میں جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام روکر فرماتے تھے کہ ظالمو! شرم کرو ہم سید ہیں ہمیں راستہ دے دو ہمارے ساتھ پردہ دار ہیں ابی حسان نے عرض کیا کہ اس مرتبہ میں نے ایک عجیب بات دیکھی کہ جس وقت پردہ داروں کے محمل بازار میں داخل ہوئے تو اس وقت ان کے پاک محمل ہر نگاہِ بد سے اوجھل تھے کوئی گستاخ نگاہ ان کے پردۂ عصمت تک نہیں پہنچ رہی تھی ان کے اونٹ ٹخنوں تک دکھائی دے رہے تھے محملوں کے گرد ایک نورانی ہالہ تھا مگر میرے آقا یہ ستم بھی کیا کم ہے کہ معظمہ کائنات ملکہئِ دوجہاں صلواة اللہ علیہا کی پاک بہو بیٹیاں بازاروں اور درباروں تک پہنچ جائیں اور کم ظرف اور کمینہ خصلت لوگ تماشائی بن کر ان کے اِردگرد اکھٹے ہو جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار