

Loading content...
اسماء بن خارجہ ملعون نے کہا کہ اب تم رک جاؤ یہ سر اطہر اب میں جدا نہیں ہونے دوں گا وہ ملعون کہتا ہے کہ کل تو تم ان کے ساتھ جنگ کرنے میںسب کے ساتھ شامل تھے اور اب تم ان کے وارث بن گئے ہو ۔اسماء بن خارجہ ملعون کہتا ہے کہ جن کے ساتھ تمہاری جنگ تھی وہ شہید ہوگئے ہیں اور یہ میرا ہمشیر زادہ ہے کیونکہ ان کی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا ہمارے قبیلے کے سردار منظور بن ریان فرازی کی دختر ہیں۔وہ ملعون جس وقت سر جدا کرنے کیلئے بضد ہوا تو اسماء بن خارجہ ملعون نے نیام میں سے تلوار نکال کر کہا کہ میں ان کا سر جدا نہیں ہونے دوں گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار