

Loading content...
عرب کا دستور تھا کہ اگر ان کے قبیلے کی کسی مستور کا غیر قبیلہ میں عقد ہو جاتا تو اس کی اولاد کو تمام قبیلہ اپنا ہمشیر زادہ کہتا تھا اس لئے اس شخص نے یہ سوال کیا کیونکہ جناب حسن مثنیٰ علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ علیہ الصلوات والسلام قبیلہ بنی فراز سے تعلق رکھتی تھیں اور اسماء بن خارجہ جسے لوگ اس کی کنیت ابی حسان سے پکارتے تھے یہ ملعون بنی فراز کی کوفے والی شاخ کا سردار تھا اسماء بن خارجہ نے کہا کہ واقعی یہ ہمارا ہمشیر زادہ ہے مگر تم نے کیوں پوچھا ہے؟ اس نے کہا کہ یہ شہزادہ ابھی زندہ ہے اور میں ان کا سر اقدس وصول کرنا چاہتا ہوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار