

Loading content...
لشکرشام نے کسی بات کی پرواہ نہ کی بلکہ عمر ابن سعد ملعون نے اپنی فوج میں نگاہ دوڑائی اس نے شامی افواج کے باقی بچے ہوئے پہلوانوں میں سے سترہ 17جنگجو منتخب کئے انہیں اس ملعون نے اپنے پاس بلا کر کہا کہ تم ایک ایک کر کے تو اس پاک شہزادے کے ساتھ نہیں لڑ پاؤ گے بہتر یہ ہے کہ تم سب مل کر ان پر حملہ کرو کیونکہ مجھے اس جنگ کا فیصلہ ہر صورت میں اپنے حق میں درکار ہے وہ ملاعین میدان میں آئے انہوں نے حملہ کیااور چند لمحات میں وہ سب اپنے خون میں تیرتے ہوئے نظر آئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار