

Loading content...
اس روایت میں کئی نقائص ہیں یہاں میں صرف ایک نقص کی طرف اشارہ کرنا چاہتا ہوں کہ معصومہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی اس وقت دنیا میں آمد بھی نہیں ہوئی تھی یا اسی سال ہی وہ اس دنیا میں تشریف لائیں تو اس موقعہ پر ان کا نام لینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ہم تاریخی حوالے سے جانتے ہیں کہ کربلا میں معصومہ سین پاک صلواة اللہ علیہا کی عمر پانچ سال تھی اور جناب حسن مثنیٰ علیہ الصلوات والسلام کے فرزند جناب عبداللہ شہید صلواة اللہ علیہا کی عمر بھی تقریباً چار یا پانچ سال کی تھی اس لئے یہ روایت در ایتی اور بائیو کرونالوجی کے اصولوں کے مطابق غلط ثابت ہوتی ہے اس روایت کے باقی نقائص اس روایت کے باقی اجزاء پر غور کرنے کے بعد آپ خود معلوم کر سکتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار