

Loading content...
شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے منظور بن ریان کے ساتھ کوئی بات نہ کی بلکہ آتے ہی اس کے ہاتھ میں ناقہ کی مہار پکڑادی اور محمل کی طرف رخ کر کے فرمایااے ملکہ عالمین صلواة اللہ علیہا کی پاک بہو اللہ آپ کی حفاظت فرمائے یہ فرما کر شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام واپس گھر کی طرف روانہ ہوئے قبیلہ بنی فراز کے لوگوں نے یہیں سے سیدھا کوفہ جانے کا ارادہ کیا۔ یہ لوگ گھوڑوں پر سوار ہوکر محمل کے ساتھ مدینہ سے باہر نکلے اس وقت کوفہ کا ایک راستہ جنت البقیع میں سے گزرتا تھاجس وقت یہ لوگ جنت البقیع سے گزرنے لگے تو منظور بن ریان کو ملکہ عالمین سین صلواة اللہ علیہا کی پاک بہو نے فرمایا کہ بابا ہم چاہتے کہ آخری مرتبہ ملکہ عالمین سیدة النساء العالمین پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کی مزارِ اقدس کی زیارت تو کر لیں ذرا محمل بٹھادیں ہم ان کی پاک مزار پر حاضری دے لیں۔سارے قبیلے والوں نے کہا کہ مناسب تو یہ ہے کہ ہم سب بھی زیارت کر لیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار