

Loading content...
جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام نے یہ آواز سنی تو اُن کے رہوار نے پرواز کی فوج کے قریب آئے مگر اُس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی کیونکہ جس وقت کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام نے فوجوں کو ہٹا کر گھوڑے کو روکا تو دونوں بھائیوں کی ایک دوسرے کے گلے میں باہیں تھیں اور دونوں یتیم دنیا سے کوچ کر چکے تھے ۔ شہزادہ احمد علیہ الصلوات والسلام کے جگر کا خون اور شہزادہ عبیداللہ علیہ الصلوات والسلام کے گلے کا خون مل کر گھوڑے کی رکابوں سے بہہ رہا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار