

Loading content...
جناب عبیداللہ علیہ الصلوات والسلام نے بھائی کی گردن میں بانہیں ڈال کر گھوڑے کے ساتھ دوڑنا شروع کیا شامیوں نے مل کر حملہ کیا دشمنوں کے پھولوںکے سائے میں دو یتیموں نے اس طرح ایک دوسرے کے گلے میں بانہیں ڈالی ہوئی تھیںکہ ایک شہزادہ زین سے جھکا ہوا تھا اوردوسرے نے اس کی گردن میں باہیں ڈال رکھی تھیں اور وہ راہوار کے ساتھ ساتھ بھاگ رہا تھا ،کوئی ایسا نہ تھا جو اِن کی مدد کرتا اسی اثناء میںعبداللہ غنوی ملعون (خدا اس پر لعنت کرے ) نے آگے بڑھ کر شہزادے عبیداللہ علیہ الصلوات والسلام کی گردن پرایک تحفہ پیش کیا شہزادے کی آہستہ سے آواز آئی چچا غازی علیہ الصلوات والسلام اب راہوار کو خود ہی سنبھالیں میری مجبوری بن گئی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار