

Loading content...
سرکار امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام سے اجازت لے کر جناب عبیداللہ علیہ الصلوات والسلام میدان میں آئے، اُدھر شہزادہ احمدعلیہ الصلوات والسلام نے 190ملاعین کو فی النار کیا ،جس وقت وہ ملاعین فی النار ہوئے عمر ابن سعد ملعون نے کئی ہزار لشکر کو حکم دیا کہ تم سب مل کر حملہ کرو، ظالمین کی فوج سمندر کی سرکش موج کی طرح آگے بڑھی اور اس نے پیاسے شہزادے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، زخموں میں زخم لگنا شروع ہوئے شہزادے پاک علیہ الصلوات والسلام کے ہاتھ سے تلوار گر گئی ، اُدھر شہزادہ عبیداللہ علیہ الصلوات والسلام نے دوڑنا شروع کیا ،عین اُس وقت اسد کردگار مولا عباؐس علمدار علیہ الصلوات والسلام نے بھی اپناگھوڑا دوڑایا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار